ملتان ( جنرل رپورٹر)پاکستان کاٹن بروکرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین میجر کاشف اسلام (ر) سینئر وائس چیئرمین مشتاق خان سنئیر کاٹن بروکر میاں طارق نے پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن کے مرکزی ملتان میں کاٹن جنرز گروپ لیڈر حاجی اکرم سے ایک تفصیلی ملاقات کی کاٹن بروکرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین میجر کاشف اسلام (ر)‘ میاں طارق نے بتایا کہ کاٹن پر لگنے والے سیلز ٹیکس سے جینگ انڈسٹری کے ایک فیصد ودہولڈنگ ٹیکس میں اضافہ ہو گیا جو ناجائز ہے ایف بی آر سیلز ٹیکس کی رقم پر سے ودہولڈنگ ٹیکس کی وصولی فوری طور پر ختم کرے ۔ پی سی بی اے کے سینئر وائس چیئرمین مشتاق خان نے کہا کہ جینگ انڈسٹری کی بقا کاٹن پیداوار میں اضافہ سے مشروط ہے اور اس سال پی سی جی اے نے کاشتکار کیساتھ مل کا کاٹن پیداوار میں اضافہ کی جو مہم چلائی ہے وہ قابل ستائش ہے ۔
ایف بی آر سیلز ٹیکس سے ودہولڈنگ ٹیکس کی وصولی ختم کرے:میجر کاشف اسلام
Aug 01, 2021