پیپلزپارٹی کشمیر کاز کیلئے کام کررہی ہے:ندیم عباس کاظمی 

شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی)پیپلزپارٹی کے سٹی صدر وٹکٹ ہولڈر سید ندیم عباس کاظمی نے کہا ہے کہ حکمرانوں کو آزاد کشمیر کے انتخابات سے پیپلزپارٹی کی عوامی مقبولیت کا بخوبی اندازہ ہوگیا ہے اگر انتخابات منصفانہ اور غیر جانبدارانہ ہوتے تو کشمیرمیں پیپلزپارٹی کلین سویپ کرتی 11 نشستیں حاصل کرنا اس بات کا ثبوت ہے کہ پیپلزپارٹی کشمیر کاز کیلئے کام کررہی ہے یہ نشستیں سابق صدر آصف علی زرداری کی بہترین سیاسی حکمت عملی اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی جہد مسلسل کا نتیجہ ہے جن کے دل آج بھی کشمیر کے عوام کیساتھ دھڑکتے ہیں سیالکوٹ کے ضمنی انتخاب میں نواز لیگ کی شکست سے یہ بات بھی ثابت ہوگئی ہے کہ اب اس کا پنجاب میںزوال شروع ہوچکا ہے اگر یہی انتخاب پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم سے لڑا جاتا تواس کے نتائج مختلف ہوتے ان خیالات کااظہارانہوں نے سٹی سیکرٹریٹ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے کیا۔

ای پیپر دی نیشن