اٹک(نامہ نگار) ڈپٹی کمشنر اٹک عمران حامد شیخ نے ضلع بھر میں تمام دریاؤں،ندی نالوں وغیرہ میں نہانے پرپابندی عائد کر دی ہے۔یہ حکم پنجاب سول ایڈ منسٹر یشن ایکٹ 2017 کے سیکشن 15اوردفعہ 188 کے تحت جاری کیا گیا ہے۔ جو 30 جولائی سے آئندہ 30 دن تک موثر رہے گا۔ڈی سی اٹک نے یہ حکم ڈوبنے کے متعدد واقعات کا نوٹس لیتے ہوئے جاری کیا۔اس ضمن میں ضلع کے تمام اسسٹنٹ کمشنرز،ایس ڈی پی اوز اور متعلقہ محکموں کو خصوصی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ خلاف ورزی کر نے والوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔
اٹک، دریاؤں،ندی نالوں وغیرہ میں نہانے پرپابندی
Aug 01, 2021