کرم پور(نامہ نگار) ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آ فیسر میلسی محمدعا صم بھٹی نے کرم پور اور نواحی علاقوں میں مختلف سکولوں کا دورہ ۔ صفاکیائی ستھرائی اور شجر کاری مہم کا جائزہ لیا ۔ اس موقع پر سکول کونسل کے ممبران سے ملاقات میں بتایا کہ حکومت کی ہدایت کے تحت دو اگست کو تمام تعلیمی ادارے پچاس فیصد حاضری کے ساتھ کھل جائیں گے ۔ سکول سربراہان کو سختی سے ہدایت کی گئی ہے کہ وہ کرونا ایس او پیز پر مکمل عمل درآمد یقینی بنائیں ۔
ڈی ڈی ای او میلسی کا مختلف سکولوں کا دورہ ‘ایس او پیز پرعملدرآمد کا حکم
Aug 01, 2021