شکرقندی کو نقد آور فصل کے طورپر کاشت کیاجاسکتاہے،ماہرین زراعت

لاہور ( کامرس ڈیسک) ماہرین زراعت نے کہا کہ موسم گرمامیں شکرقندی کو ایک اہم نقد آور فصل کے طورپر کاشت کیاجاسکتاہے جوبہترین مالی منفعت کا باعث بھی بن سکتی ہے نیز شکرقندی کو تھوڑی کھاد اورکم پانی سے بھی اگاکر بہترپیداوارکاحصول ممکن بنایاجاسکتاہے جس کے بیج کا خرچ نہ ہونے کے برابرہے تاہم شکرقندی کے کاشتکار منظورشدہ قسم وائٹ سٹارکا بھی استعمال کریں تاکہ اچھی پیداوار مل سکے۔کاشتکاروں کے نام پیغام میں انہوں نے کہا کہ شکرقندی غذائی اعتبار سے بھی انتہائی مفید ہوتی ہے جس میں 30 سے 35فیصد تک کاربوہائیڈریٹس پائے جاتے ہیں۔ا نہوں نے کہا کہ ایسے کاشتکار جن کے پاس وافر سرمایہ نہ ہو وہ بھی انتہائی آسانی کے ساتھ شکرقندی کوکاشت کرسکتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ شکرقندی کے لئے تھوڑی کھاداور کم پانی کی ضرورت ہوتی ہے اور اس کے بیج کا خرچہ بھی نہ ہونے کے برابر ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن