لسبیلہ( نامہ نگار)گڈانی پولیس کی کامیاب کاروائی شپ بریکنگ یارڈ پلاٹ نمبر 116 سے چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد کرکے ملزم گرفتار مقدمہ درج مزید تفتیش شروع کردی ہے۔تفصیلات کے مطابق: ایس ایچ او گڈانی محمد ہاشم رونجھو نے ایس آئی حبیب اللہ انگاریہ کانسٹیبل عرفان عمر ایڈ محرر عطاء اللہ رونجھو امام بخش آوب رونجھو پولیس ٹیم کے ہمراہ لک بدوک کے مقام پر ناکہ لگا کر چیکنگ کی دوران چیکنگ کچھ دن پہلے شپ بریکنگ یارڈ پلاٹ نمبر 116سے چوری شدہ موٹرسائیکل برآمد کرکے ملزمان کو گرفتار کرکے انکے خلاف مقدمہ درج کر مزید تفتیش شروع کردی ہے۔ایس ایچ او گڈانی محمد ہاشم رونجھو نے میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ملزم کتنا ہی چالاک اور طاقتور کیوں نہ ہو وہ قانون کی گرفت سے بچ نہیں سکتا۔
شپ بریکنگ یارڈ پلاٹ نمبر 116 سے چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد
Aug 01, 2021