ٹوکیو اولمپکس چین 21طلائی تمغوں کیساتھ بدستور سر فہرست 

Aug 01, 2021

ٹوکیو(آئی این پی)ٹوکیواولمپک گیمزکے تازہ میڈل پوزیشن کے مطابق چین 21طلائی تمغوں کیساتھ بدستور پہلے نمبر براجمان ہے جبکہ میزبان جاپان 17 گولڈ،5سلور اور8 برانزمیڈلز کے ساتھ دوسرے اورامریکہ مجموعی طور پر 46میڈلز کے ساتھ تیسری پوزیشن پرموجود ہے۔دوسری جانب  ٹوکیو اولمپک گیمز کے ویمنز فٹ بال ایونٹ کی سیمی فائنل لائن اپ مکمل ہوگئی پہلے کوارٹر فائنل میں کینیڈا نے برازیل کو پنلٹی شوٹ آؤٹ پر چار، تین سے قابو کر لیا۔ دوسرے کوارٹر فائنل میں آسٹریلیا نے انگلینڈ کو چار، تین سے ہرادیا۔ میزبان جاپان نے سویڈن کو تین ایک سے دھول چٹا دی جبکہ آخری کوارٹر فائنل میں امریکا نے ہالینڈ کو پنلٹی شوٹ آؤٹ پر چار،دو سے شکست دی۔ٹوکیو اولمپکس میں حصہ لینے والے ہنگری کے تیراک نے کہا کہ وہ گزشتہ روز 200 میٹر بٹر فلائی فائنل میں اپنا ہی قائم کردہ ورلڈ ریکارڈ توڑنے کے لیے پر امید تھے تاہم ناقص لباس ہونے کی وجہ سے ان کا شارٹس پھٹ گیا اور وہ ریکارڈ توڑنے سے محروم رہے۔ کرسٹوف ملاک نے کہاکہ انہوں نے اپنی توجہ کھودی تھی اور وہ جان گئے تھے وہ یہ نہیں کرسکتے تاہم شارٹس تبدیل کرنے کے بعد کرسٹوف دو سیکنڈز زیادہ کے فرق سے ریس جیتے اور انہوں نے مائیکل پیلپ کا بنایا ہوا ریکارڈ 1:51:25 پر توڑا۔ میڈل جیتنے کے باوجود کرسٹوف کا کہنا تھا کہ وہ پھٹی ہوئی شارٹس کو یادگار کے طور پر نہیں رکھنا چاہتے۔
ٹوکیواولمپک گیمز

مزیدخبریں