اغواء  اور زیادتی کیس ،مجرم کوعمرقید اور2لاکھ 20ہزار روپے جرمانہ

راولپنڈی (جنرل رپورٹر)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی حاکم خان بھکر نے اغوا اور زیادتی کے مقدمہ میں نامزد ملزم کو جرم ثابت ہونے پرعمرقید اور2لاکھ 20ہزار روپے جرمانے کی سزا سنا دی آکاش نامی ملزم نے مدعی مقدمہ کی 16سالہ بیٹی کو اغوا کرنے کے بعد زیادتی کا نشانہ بنایاعدالت نے آکاش کو اغوا کے جرم میں عمرقید مع 2لاکھ روپے جرمانہ اورزیادتی کے جرم میں 25سال قید، 20ہزار روپے جرمانے کی سزا سنادی۔راولپنڈی کی ماتحت عدالتوں نے منشیات کے مقدمات میں نامزد ملزمان کو مجموعی طورپر 9سال قید اور40ہزار وپے جرمانے کی سزائیں سنا دیںایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی مسعود اختر کیا نی نے منشیات کے مقدمہ میں نامزد تجمل اقبال کو جرم ثابت ہونے پرساڑھے 4سال قید اور20ہزار روپے جرمانے کی سزا سنادی ،ملزم کوائیرپورٹ پولیس نے 1400 گرام چرس برآمد گی کے الزام میں دسمبر 2020میں گرفتارکیاتھاادھرایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی علی رضا اعوان نے منشیات کے مقدمہ میں نامزد ملزم محمد یاسین کو جرم ثابت ہونے پرساڑھے 4سال قید اور20ہزار روپے جرمانے کی سزا سنادی ملزم کوتھانہ صدربیرونی پولیس نے1360 گرام چرس برآمد گی کے الزام میں2019میں گرفتارکیاتھا۔

ای پیپر دی نیشن