پنڈی بھٹیاں ( نامہ نگار) چیمہ کالونی کے رہائشی نون حیات کا قتل ہوا جس کی ایف آئی آر مقتول کے بھائی کی مدعیت میں درج کی گئی ایس ایچ او تھانہ سٹی اور انکی ٹیم نے ملزموں کوٹریس کر لیا قاتل نون حیات کی بیوی ہی نکلی جس نے اپنے آشنا معظم ولد بشیر قوم اولکھ سکنہ میاں علی خانقاہ ڈوگراں اور اسکے ساتھی غلام مصطفی عرف محسن سکنہ غریب آباد شیخوپورہ سے مل کر قتل کیا مقتول کی بیوی کے آشنا نے اپنے ماموں کے بیٹے کو 65000 ہزار دے کر ساتھ ملایا شریک ملزم کو دی جانے والی رقم بھی مقتول کی بیوی نے فراہم کی دونوں ملزموں نے اعتراف جرم کر لیا۔