گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی) گوجرانوالہ تعلیمی بورڈ نے 28 جولائی سے ختم ہونے والے انٹر میڈیٹ پارٹ ٹو کے سالانہ امتحانات کے پرچوں کی مارکنگ کا آغاز کردیا ہے۔ اس سلسلہ میں ریجن بھر میں 9 مارکنگ سنٹرز بنائے گئے جہاں پر میڈیکل، نان میڈیکل، جنرل سائنس، کامرس اور آرٹس گروپ کے ایک لاکھ 56 امیدواروں کے پرچوں کی مارکنگ ہوگی۔جس کیلئے گوجرانوالہ تعلیمی بورڈ نے مختلف مضامین کے 6 سو سے زائد اساتذہ کی ڈیوٹیاں لگادیں۔ جو ایک ماہ میں پرچوں کی مارکنگ کے عمل کو مکمل کریں گے۔ جبکہ 29 جولائی سے شروع ہونے والے دہم کلاس کے پرچوں کی مارکنگ کا آغاز بھی 4 اگست سے کیا جارہا ہے۔ سائنس اور آرٹس کے 2 لاکھ 60 امیدواروں کے پرچوں کی مارکنگ ہوگی۔ کنٹرولر امتحانات پروفیسر محمد نعیم بٹ نے بتایا کہ امتحانات ختم ہونے کے 75 روز بعد انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو اور دہم کے نتائج کا اعلان کیا جائے گا۔
گوجرانوالہ بورڈ نے انٹرپارٹ ٹو کے پرچوں کی مارکنگ شروع کردی
Aug 01, 2021