حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت+نمائندہ خصوصی+نامہ نگار) شاہین بلدیاتی فیڈریشن پنجاب پاکستان کے مرکزی راہنمائوں اسحق کھوکھر،لیاقت بیگ ، ملک تاجدین ، میر نعمان اصغر اور سلیم رضا ملک نے میاں محمود الرشیدکو وزیر بلدیات بننے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ توقع ہے وہ بلدیاتی اداروںکے ملازمین اور سینٹری ورکرز کے مسائل کو حل کرنے کرائیں گے۔ انہوںنے کہا کہ بلدیاتی اداروںکے ملازمین عرصہ دراز سے بے پناہ مسائل کا شکار ہیں ۔