پٹرول 3.05 روپے سستا، ڈیزل 8.95 ، مٹی کا تیل 4.62 روپے لٹر مہنگا 

اسلام آباد (نامہ نگار) حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا اعلان کر دیا ہے۔ وزارت خزانہ کی جانب سے نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 3 روپے 5 پیسے کمی کی گئی ہے۔ مٹی کے تیل کی قیمت میں 4 روپے 62 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کردیا گیا ہے۔ جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 95 پیسے کا اضافہ اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 12 پیسے فی لیٹر کی کمی کی گئی ہے۔ قیمتوں میں رد و بدل کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 227روپے 19پیسے مقرر کی گئی ہے۔ جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 244روپے95پیسے اور مٹی کے تیل کی نئی قیمت 201روپے07پیسے مقرر کی گئی ہے۔ اسی طرح سے لائٹ ڈیزل آئل کی فی لیٹر قیمت میں 12 پیسے کی کمی کے بعد لائٹ ڈیزل آئل کی نئی قیمت 191روپے 32پیسے مقرر کی گئی ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق گزشتہ رات بارہ بجے سے ہو گیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...