لاہور(نامہ نگار)پنجاب حکومت نے ڈی آئی جی آپریشنز لاہور سمیت 7 افسران کے تقرروتبادلے کے احکامات جاری کئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق آر پی او سرگودھا عمران محمود کو ایڈیشنل آئی جی ،سی ٹی ڈی پنجاب لاہور لگا دیا گیا ہے ۔ ایڈیشنل آئی جی ،سی ٹی ڈی پنجاب لاہورفلائیٹ لیفٹیننٹ(ر) وسیم احمد خان کو ایس اینڈ جی اے ڈی رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ڈی آئی جی پولیٹیکل انٹیلی جنس، سپیشل برانچ پنجاب محمد اظہر اکرم کو آر پی اوسرگودھا لگا دیا گیا ہے ۔ ڈی آئی جی آپریشنز لاہور کیپٹن (ر)سہیل چودھری بدل کر ڈی آئی جی، سی ٹی ڈی پنجاب لاہور‘ ڈی آئی جی، سی ٹی ڈی پنجاب لاہورافضال احمد کوثر کو ڈی آئی جی آپریشنز لاہور‘فیصل علی راجہ کو ڈی آئی جی انٹیلی جنس سپیشل برانچ پنجاب لاہوراور تقرری کے منتظر افضل محمود بٹ کو ڈی آئی جی، وی وی آئی پی سکیورٹی سپیشل برانچ پنجاب لاہور تعینات کر دیا گیا ہے۔