اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) سابق سیکرٹری الیکشن کمشن کنور دلشاد نے کہا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر کا عہدہ جج سپریم کورٹ کے برابر ہے‘ ان کے خلاف قومی یا صوبائی اسمبلیوں میں کوئی قرارداد پیش نہیں ہو سکتی۔ نجی ٹی وی سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر قانونی طور پر ان کے خلاف کارروائی کا حق رکھتے ہیں جس کے نتیجے میں اسمبلی کے تمام اراکین نااہل ہو سکتے ہیں اور تین سال سزا بھی ہو سکتی ہے۔