اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) انڈس واٹر کمشنر سید مہر علی شاہ نے بھارتی ہم منصب کو خط لکھا ہے۔ انڈس واٹر کمشنر نے کہا ہے کہ بھارت سے دریاؤں میں آنے والے پانی کی صورتحال سے آگاہ کیا جائے۔ دریائے راوی میں دو لاکھ کیوسک پانی چھوڑنے کی اطلاعات ہیں۔ ہمیں تعمیرات، انسانی جانوں اور مویشیوں کی حفاظت کے پیشگی انتظامات کرنا ہیں۔ بتایا جائے دریائے راوی میں کتنا پانی پاکستان پہنچے گا۔
بھارت نے دریائے راوی میں 2 لاکھ کیوسک پانی چھوڑ دیا: انڈس واٹر کمشنر
Aug 01, 2022