اسلام آباد (خبر نگار) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل سے تاجروں سے بجلی کے بل میں فکسڈ ٹیکس واپس لینے کی اپیل کر دی۔ اپنی ٹویٹ میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ ’’مفتاح بھائی بجلی کے بل پر ٹیکس واپس لیں۔ تاجر بھائی پریشان ہیں اور شکوہ کر رہے ہیں۔‘‘ انہوں نے امید کا اظہار کیا کہ آپ کوئی حل نکالیں گے۔ خیال رہے کہ ملک بھر کے تاجر بجلی بلوں میں فکسڈ ٹیکس وصولی کے خلاف سراپا احتجاج ہیں اور ملک بھر میں احتجاج کیا جا رہا ہے۔ ملک بھر کے تاجروں نے بجلی کے بل نہ جمع کرانے کا اعلان کر رکھا ہے۔
مفتاح بھائی تاجر پریشان‘ بجلی بل پر فکس ٹیکس واپس لیں: مریم نواز
Aug 01, 2022