لاہور ہائیکورٹ کے  جسٹس  راجہ شاہد محمود عباسی انتقال کر گئے

Aug 01, 2022

راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس راجہ شاہد محمود عباسی  انتقال کر گئے وہ کینسر کے عارضہ میں مبتلا تھے ان کا تعلق دیول مری سے تھا 8 سال سے راجہ شاہد محمود عباسی لاہیکورٹ کے جج تھے وہ راولپنڈی بینچ میں زیادہ عرصہ تعینات رہے تقریباً ڈیڑھ ماہ قبل ان کا کینسر کا مرض تشخیص ہوا تھاجو زیر علاج تھے دو روز سے ان کے پلیٹ لیٹس کم ہورہے تھے مرحوم جسٹس راجہ شاہد محمود عباسی کی نماز جنازہ آج بروز پیر دن دس بجے ایچ ایٹ قبرستان میں ادا کی جائے گی۔

مزیدخبریں