مری(نامہ نگار خصوصی )حکومت نے ملازمین کی کم سے کم تنخواہ 25000روپے مقرر کر نے کے احکامات تو جاری کر دیئے لیکن تاحال اس پر عملدرآمد کروانے کے لئے کوئی خاطر خواہ اقدامات نہیں کئے جا سکے جسکی وجہ سے مری میں مختلف مقامات پر پرائیویٹ کمپنیوں کی طرف سے تعینات کئے جا نے والے سیکورٹی کارڈز کم تنخواہ پر کام کرنے پر مجبور ہیں جو اس مہنگائی کے دور میں دو وقت کی روٹی سے بھی مجبور ہو چکے ہیں حکو مت تمام پرائیویٹ اداروں کو تنخواہیں بڑہانے پر سختی سے عمل درآ مد کروائے تفصیلات کے مطا بق ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کی وجہ سے عام آ دمی کی زندگی اجیرن ہو کر رہ گئی ہے جبکہ حکومت نے ملازمین کی کم سے کم تنخواہ 25000مقرر کرنے کے احکامات تو جاری کر دئے لیکن اس پر آ ج تک عمل درآ مد نہیں ہو سکا ادھر مری میں مختلف اداروں میں مامور سیکورٹی گارڈز جو زیادہ تر پر ائیویٹ کمپنیوں کے ملازم ہیں انکی تنخواہیں ابھی بھی بیس ہزار روپے سے کم تنخواہ پر کام کرنے پر مجبور ہیں لیکن جب وہ تنخواہ بڑھانے کا مطالبہ کرتے ہیں تو انہیں نو کریوں سے بے دخل کر نے کی دھمکیاں دے کر اسی تنخواہ پر کام کر نے پر مجبور کر دیا جاتا ہے لیکن مہنگائی کے اس دور میں اس تمخواہ سے وہ دو وقت کی روٹی بھی کھانے سے مجبور ہو چکے ہیں ۔حکومت وقت تنخواہیں بڑھانے کے احکامات پر سختی سے عمل درآمد کروائے تاکہ ان کے مسائل میں بھی کمی واقع ہو سکے۔