لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان ٹین پن بائولنگ فیڈریشن کے صدر ایاز الرحمن نے کہا ہے کہ آزادی کپ ٹین پن بائولنگ ٹورنامنٹ محرم الحرام کے باعث ملتوی کردیا گیاہے، یہ ٹورنامنٹ پاکستان ٹین پن بائولنگ فیڈریشن کے زیر اہتمام 8 اگست سے راولپنڈی میں کھیلا جانا تھا۔ اب یہ ٹورنامنٹ 6 ستمبر سے شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ٹورنامنٹ میں ملک بھر سے مرد اور خواتین کھلاڑی شریک ہونگے جن میں مینز سنگلز ، مینزڈبلز، لیڈیز سنگلز، ایمچور، ڈیف، ٹیم ایونٹ،انٹر یونیورسٹی، انٹر سکول اورمیڈیا کیٹگریز کے مقابلے شامل ہیں۔4 ستمبر کو شام چھ بجے ٹورنامنٹ کے ڈراز کا اعلان کیا جائے گا ۔