مینز ہاکی : آسٹریلیا نے  سکاٹ لینڈ کو 12-0سے ہرا دیا

Aug 01, 2022


لاہور(سپورٹس ڈیسک )برمنگھم میں کامن ویلتھ گیمز کے مینز ہاکی پول میچ میں آسٹریلیا نے یکطرفہ مقابلے کے بعد سکاٹ لینڈ ٹیم کو  12-0 سے بد ترین شکست دی۔جیریمی ہیورڈ نے دفاعی چیمپئنز کیلئے چارگول کئے جو رینکنگ میں سرفہرست ہیں۔سکاٹ لینڈ سے 18 مقامات اوپرنیوزی لینڈ کے ساتھ ایک سنسنی خیز افتتاحی میچ میں 5-5 سے ڈرا کرنے کے بعدسکاٹ لینڈ کو اب سیمی فائنل میں پہنچنے کیلئے سخت جدوجہد کا سامنا ہے۔آسٹریلیا، جو پہلی بار کھیل رہا تھا، 1998 میں ہاکی کے ڈیبیو کے بعد سے ہر گیمز میں سونے کا تمغہ جیتا ہے۔

مزیدخبریں