لاہور (سپورٹس رپورٹر)قومی ٹیم کے سابق کوچ و منیجر انتخاب عالم نے کہا ہے کہ میں یس مین نہیں تھا ،شعیب اختر سمیت کئی کھلاڑیوں کو جرمانے کرچکا ہوں۔ قومی ٹیم میں فکسنگ کے الزامات سے پریشان ہوا پھر تمام کھلاڑیوں سے قرآن پر حلف لیا۔ سب نے کہا وہ فکسنگ نہیں کرتے ویسے بھی فکسنگ کا کوئی ثبوت نہیں تھا اور سارے الزامات جھوٹے تھے۔ ڈوپنگ سکینڈل میں شعیب اختر کو سزا دینے کے فیصلے کو آئی سی سی نے سراہا تھا۔ اس وقت کے چیئرمین پی سی بی نسیم اشرف نے ڈوپنگ سکینڈل میں شعیب اختر کیخلاف فیصلہ واپس لے کر غلط کیا تھا۔شاہد آفریدی سے متعلق سوال پر کہا میں نے کافی وقت شاہد آفریدی کے ساتھ گزارا ہے وہ بہت زیادہ فعال رہتے ہیں ہیں جو غلط بات نہیں ہے اور یہ چیز ان کے کھیل میں بھی نظر آتی ہے۔ شاہد آفریدی کے ساتھ تھوڑا بہت ڈسپلن کا مسئلہ تھا لیکن وہ بات سنتے اور عزت کرتے تھے۔کھلاڑیوں پر کرفیو لگانے کے سوال پر کہا کہ اس لیے پابندی عائد کی جاتی تھی کے اگلے روز میچ ہے تو کھلاڑیوں کو 6 سے 8 گھنٹے سونا بھی چاہیے۔
شعیب اختر سمیت کئی کھلاڑیوں کو جرمانہ کرچکا ہوں: انتخاب عالم
Aug 01, 2022