بلوچستان کوآفت زدہ قراردیا جائے: اصغر  اچکزئی

کوئٹہ ( اے پی پی ) عوامی نیشنل پارٹی صوبائی کابینہ کااجلاس زیر صدارت صوبائی صدر وصوبائی پارلیمانی لیڈر اصغر خان اچکزئی ارباب ہاؤس میں  ہوا جس میں سیاسی صورتحال صوبے کے حالات سیلاب سے پہنچنے والے نقصان  لیویز کو پولیس میں ضم کرنے اور تنظیمی امور سے متعلق سیر حاصل بحث کی گئی اجلاس میں ملک بھر میں بالخصوص صوبے کے طول وعرض میں حالیہ طوفانی بارشوں،سیلابی ریلوں سے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے وفاقی اور صوبائی حکومتوں سے صوبے کو آفت زدہ قراردینے کامطالبہ کیا گیا ۔ اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال پر گہری تشویش کااظہار کرتے ہوئے کہا گیا کہ الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی کے ثابت شدہ فارن فنڈنگ کیس کے فیصلہ سنانے سے روگردانی،مالم جبہ میلین ٹریز،بی آر ٹی پشاور جیسے میگا کرپشن کیکیسز پر پردہ ڈالا جارہا ہے جو انصاف کے تقاضوں کے منافی ہے۔

ای پیپر دی نیشن