کوئٹہ(بیورورپورٹ) نیشنل ڈیموکریٹک موومنٹ کے صوبائی صدر احمد جان خان نے مون سون کے جاری بارشوں سے صوبے میں بڑے پیمانے کے نقصانات، تباہ کاریوں اور انسانی جانوں کی ضیاع پر افسوس اور تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تباہ حال حکومتی نظام و محکموں اور موجودہ و سابق دور حکومت میں بڑے پیمانے کی کرپشن و کمیشن کی وجہ سے مون سون کے حالیہ بارشوں سے صوبے میں قیمتی انسانی جانوں کی ضیاع سمیت بڑے پیمانے کے نقصانات اور تباہ کاریاں ہوئی ہیں۔ عوام ،زمینداروں، کاشتکاروں، تاجروں، ٹرانسپورٹروں کو بھاری نقصان پہنچا ۔صوبے میں غیر یقینی صورتحال اور عوام محصور ہیں شاہراہیں بند ہیں۔انہوں نے کہا ہے کہ ڈیموں کی تعمیر کے پروجیکٹ پر اربوں روپے خرچ ہوئے ہیں لیکن ان منصوبوں میں بڑے پیمانے کی کرپشن و کمیشن اور ناقص تعمیر سے بعض ڈیم ٹوٹ گئے۔