نصیرآباد (نامہ نگار)جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سپریم کونسل کے ممبر قائد نصیر آباد مولانا عبداللہ جتک نے بلوچستان میں حالیہ سیلابی ریلوں اور بارشوں سے صوبہ بھر میں لوگوں کی مشکلات اور ہونیوالے نقصانات پر سخت افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بارشوں اور سیلابی صورتحال میں تاریخ کے بدترین نقصانات ہوئے ہیں انہوں نے کہا کہ لوگوں کے مکانات منہدم ہوگئے ، مال مویشی مرگئے۔ لاکھوں ایکڑ فصلیں تباہ ہوگیں۔ لوگ بے یار ومدد گار کھلے آسمان تلے بیٹھے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ وقت سیاسی برتری حاصل کرنے کا نہیں ہے بلکہ ہمدردی اور خیرخواہی کا ہے مشکل میں پھنسے لوگوں کی بلا امتیاز مدد کی جائے ۔
سیاسی برتری نہیں،متاثرین سیلاب کی مددکاوقت ہے: عبداللہ جتک
Aug 01, 2022