لوکل سرٹیفیکیٹ کمیٹی دکی اور امن وامان کے حوالے سے   اجلاس


دکی (نامہ نگار)اسسٹنٹ کمشنر محمد حنیف کاکڑ کی سربراہی میں لوکل سرٹیفیکیٹ کمیٹی کے ممبران کا تعارفی اجلاس  ہوا۔ اجلاس میں لوکل کمیٹی کے ممبران نے شرکت کی۔ اجلاس سے خطاب میں اسسٹنٹ کمشنر محمد حنیف کاکڑ نے کہا کہ لوکل کمیٹی ممبران پوری ایمانداری کیساتھ علاقے کے لوکل عوام کیلئے لوکل سرٹیفیکیٹ کے میٹنگز میں لوکل سرٹیفکیٹ پاس کیا کریں اور ہرگز اپنے علاقے کے لوکل عوام کا حق کسی غیر مقامی شخص کو نہ دیں۔ انہوں نے کہا کہ لوکل سرٹیفیکیٹس کو کمپیوٹرائزڈ کرنے کیلئے بھی جلد کام شروع کردیا جائیگا۔ دریں اثناء  لیویز تھانوں کے انچارج اور لیویز افسروں  کا اجلاس بھی  ہوا ۔اسسٹنٹ کمشنر محمدحنیف کاکڑ نے کہا کہ  امن وامان کیلئے سب کوکردار ادا ادا کرنا ہوگا ۔  اجلاس میں رسالدارمیجر حاجی علی محمد شادوزئی ، رسالدار اسرارا حمد ترین ،  نائب رسالدار بسم اللہ جان ،نائب رسالدار محمداشرف شادوزئی، محرر قاسم جان شادوزئی اور تمام لیویز تھانوں کے انچارج نے شرکت کی۔

ای پیپر دی نیشن