تعلیمی اداروں میں مزید چھٹیاں  دانشمندانہ فیصلہ ہے:نقیب اللہ شاہوانی


مستونگ(نامہ نگار) محکمہ تعلیم بلوچستان کی طرف سے مومسمی صورت حال کے پیش نظر گرمیوں  کی تعطیلات میں 14 اگست تک توسیع  دانشمندانہ فیصلہ ہے۔ان خیالات کا اظہار ٹکری نقیب اللہ شاہوانی نے  اپنی رہائش گاہ پر  وفود سے کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ تعلیم کو اپنی نوٹیفیکشن پرنظر ثانی کرتے ہوئے ونٹر زون کی تعطیلات میں بھی توسیع کرنی چاہیے،کیونکہ حالیہ موسمی صورت حال کی وجہ سے پورے بلوچستان میں نظام زندگی مفلوج ہے اور مون سون کی حالیہ بارشوں کی وجہ سے کئی سکول متاثر ہوگئے۔

ای پیپر دی نیشن