صوبائی وزیر  کا نصیرآباد، جعفرآباد، جھل مگسی میں  سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ 


نصیرآباد(نامہ نگار)صوبائی وزیر آبپاشی حاجی محمد خان لہڑی نے نصیرآباد جعفرآباد اور ضلع جھل مگسی کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں اور سیلاب سے کینال اور ڈرینج سسٹم کو ہونے والے نقصانات کا جائزہ لیا ان کے ہمراہ صوبائی سیکرٹری آبپاشی عبدالفتاح بھنگر ڈپٹی کمشنر نصیرآباد محمد حسین چیف انجنیئر قاضی عبدالرزاق ایس ای ایریگیشن عبدالحمید مینگل سیاسی رہنماؤں میر فاروق خان جمالی میجر(ر) جاوید خان جمالی ایکس ای این  ایریگیشن جھل مگسی ڈویژن محمد یار مگسی ایکس ای این ایریگیشن کیر تھر کینال محمد ظفر ایکس ای این ڈرینج سسٹم مدثر کھوسہ زرعی انجنیئر عبدالحمید پلال تحصیلدار رحمت اللہ کھوسہ سہیل احمد کھوسہ نصیب اللہ کھوسہ سمیت دیگر افسر موجود تھے صوبائی وزیر نے کوٹ پلیانی بھریانی ہیڈ باغ چوکھی سیف شاخ کوٹ مگسی اور حمل لیک سمیت دیگر علاقوں کا جائزہ لیا دورے کے دوران سیف شاخ کے مقام پر ایکس ای این محمد یار مگسی ایکس ای این مدثر کھوسہ اور ایکس ای این محمد ظفر  نے بریفنگ دی ۔دریں اثناء  صوبائی وزیر سے قبائلی رہنماء  مہراللہ خان پلال نے بھی ملاقات کی۔  حاجی محمد خان لہڑی نے کہا کہ حکومت عوام کے بہتر مفادات میں ہر ممکن اقدامات کررہی ہے اس مرتبہ آنے والے سیلاب نے گزشتہ سالوں کا ریکارڈ توڑ دیا ۔

ای پیپر دی نیشن