کوئٹہ(بیورورپورٹ ) بلوچستان نیشنل پارٹی کا اجلاس زیر صدارت ممبر سنٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی و ضلعی صدر غلام نبی مری ہوا جس میں جنرل سیکرٹری جمال لانگو، سنیئر نائب صدر ملک محی الدین لہڑی، ڈپٹی جنرل سیکرٹری ڈاکٹر علی احمد قمبرانی، انفارمیشن نسیم جاوید ہزارہ، خواتین سیکرٹری منورہ سلطانہ سمالانی، فنانس سیکرٹری میر اکرم بنگلزئی، کسان ماہی گیر سیکرٹری ملک ابراہیم شاہوانی، ہیومن رائٹس سیکرٹری پرنس رزاق بلوچ اور پروفیشنل سیکرٹری مصطفی سمالانی شریک تھے۔اجلاس میں تنظیمی امور اور سیاسی حالات کے ایجنڈے پر سیر حاصل بحث کی گئی۔انہوں نے کہا کہ دوسری جانب حالیہ بارشوں سے جو تباہی پھیلی ہیں جس سے گھروں، مال مویشیوں اور انسانی جانوں کے نقصانات ہوئے ہیں حکومت کی طرف سے کوئی خاطر خواہ اقدام یا امدادی سرگرمیاں دیکھنے کو نہیں مل رہی۔ اجلاس میں مطالبہ کیا گیا کہ پنجپائی میں بارشوں سے جو نقصانات ہوئے ہیں اس کا فوری نوٹس لے کر ان کا ازالہ کیا جائے۔ سنیئر سیاست دان طاہر خان ہزارہ اور بابوعبدالرحمان نوتیزئی کی ناگہانی رحلت پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا گیا ۔