کراچی (سٹی نیوز) اتحادٹاؤن میں جمعیت علماء اسلام پی ایس116 بلدیہ ٹائون کے جنرل سیکریٹری قاری مظہرالدین کھوسو اور علاقائی معزز روزی خان قاتلانہ حملے میں محفوظ رہے، واقعہ گزشتہ رات دس بجے اتحاد ٹائون سیکٹر 19/A جامعہ مظہرالعلوم حمادیہ کے قریب پیش آیا، نامعلوم ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے کربلا قبرستان کی طرف فرار ہوگئے، جمعیت علماء اسلام بلدیہ ٹائون ضلع کیماڑی کے سینئر رہنماؤں نے پی ایس 116بلدیہ ٹائون کے جنرل سیکریٹری قاری مظہرالدین کھوسو پر قاتلانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پولیس اتحادٹاؤن میں امن و امان قائم کرنے میں مکمل ناکام دکھائی دے رہی ہے،شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر ٹھوس اقدامات کیئے جائیں ، علاقے کے معززین کا اہم اجلاس جامعہ مظہرالعلوم حمادیہ میں طلب کیا گیا ہے جس میں اہم مشاورت ہوگی اور آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔
جے یو آئی کے جنرل سیکرٹری قاری مظہرالدین کھوسو قاتلانہ حملے میں محفوظ
Aug 01, 2022