سیلاب متاثرین کی مدد حکومت کے ساتھ ساتھ عوام کی بھی ذمہ داری ہے‘وانیہ راجپوت

Aug 01, 2022

کراچی (سٹی نیوز) وانیہ گروپ آف آرگنائزیشن کی چیئر پرسن وانیہ راجپوت نے کہا کہ سیلاب نے پورے بلوچستان میں تباہی مچا دی ہے۔ حکومت فوری طور پر سیلاب زدگان کے لئے امدادی کاموں کا آغاز کرے۔سیلاب متاثرین کی مدد حکومت کے ساتھ ساتھ عوام کی بھی ذمہ داری ہے۔ عوام بھی اپنی ذمہ داری پوری کرتے ہوئے سیلاب زدگان کی جیسی ہوسکے مدد کریں۔

مزیدخبریں