کراچی (نیوز ڈیسک)النصرہ اسلامک فاؤنڈیشن کے صدر مفتی محمدفیصل سعیدنے کہاہے کہ انتہائی افسوس اور دکھ کا مقام ہے کہ حالیہ طوفانی بارشوں اور سیلابی ریلوں کی وجہ سے متاثرہ علاقوں میںباالخصوص صوبہ بلوچستان میں قیامت گزر گئی، سینکڑوں بستیاں ڈوب گئیں،تقریباڈیڑھ سوسے زائدافراد سیلابی ریلوں میں جاں بحق ہوگئے ،ہزاروں افراد بے گھر ہوگئے اورہرطرف تباہی پھیل گئی، لیکن شرم کی بات یہ ہے کہ اتحادی حکومت وقت اور اپوزیشن کے لیڈر ان متاثرہ خاندانوں پر دست شفقت رکھنے کے بجائے اقتدارکی ہوس میں رسہ کشی میں مصروف ہیں۔انہوں نے کہاکہ حکمران طبقے کی یہ مجرمانہ غفلت اورخاموشی انتہائی شرمناک عمل ہے ، حکومت وقت کایہ فریضہ ہے کہ فوری طور پر تمام متاثرہ علاقوںباالخصوص بلوچستان کے لئے خصوصی توجہ کے ساتھ بڑے پیمانے پرریلیف آپریشن کاسلسلہ شروع کرے، حکومت اورادراوں کے ساتھ ساتھ تمام سیاسی، رفاہی ادارے اورملک پاکستان کاہرہرفردحسب استطاعت متاثرہ علاقے باالخصوص صوبہ بلوچستان کے عوام کواس مشکل گھڑی میں مددفراہم کریں اور علماء کرام اور دینی ادارے جوہمہ وقت ملک وقوم کے استحکام کیلئے پیش پیش ہوتے ہیںان حضرات کو بھی ان امدادی سرگرمیوں میں بھرپور حصہ لینے کی ضرورت ہے۔