کراچی (سٹی نیوز)اخوندزادہ ویلفیئر آرگنائزیشن کے جنرل سیکریٹری ایچ حسین اخوندزادہ ڈاکٹر عاصم حسین احمد اظہر حسین اخوندزادہ و دیگر نے کہا کہ حکومت محرم الحرام کے موقع پر کراچی میں لوڈشیدنگ کے مکمل خاتمے کا اعلان کرے۔ لوڈشیڈنگ نے کاروبارزندگی مکمل طور پر تباہ کردیا ہے۔ عوام پریشان ہے اور کوئی پرسان حال نہیںہے۔محرم الحرام میں مجالس شروع ہوگئی ہیں۔ حکومت فوری طور پر عوام کو ریلیف فراہم کرتے ہوئے اقدامات کرے۔