یوم عمرفاروق اعظمؓ پراہلسنّت والجماعت کے تحت ملک گیر مدح صحابہؓ جلوس 

Aug 01, 2022

کراچی(نیوز ڈیسک)امیرالمومنین خلیفہ دوم سیدناعمرفاروق اعظمؓکے یوم شہادت پرعام تعطیل نہ کرنے اوراسے سرکاری سطح پرنہ منائے جانے کیخلاف اہلسنّت والجماعت کراچی ڈویژن کے تحت حسب سابق لسبیلہ چوک سے عظیم الشان ’’مدح صحابہؓمطالباتی جلوس نکالاگیا،جس میں ہزاروں کی تعدادمیںمختلف طبقہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افرادنے شرکت کی،شرکاء جلوس سے خطاب کرتے ہوئے صدر اہلسنّت والجماعت پاکستان علامہ اورنگزیب فاروقی، علامہ رب نواز حنفی،سیدمحی الدین شاہ،،مولاناشکیل فاروقی،مولاناعبدالرافع شاہ بخاری،مولاناعمرمعاویہ ،سلیم کھتری،قاری عبدالوہاب،قاری عبدالقدیر،امیرفضل خالق ،مولاناعادل عمر و دیگرنے خطاب کیا علامہ اورنگزیب فاروقی نے سندھ حکومت کی دوغلی پالیسی پر شدید برہمی کا اظہار کیا اور کہا کہ سندھ حکومت جان بوجھ کر انارکی پھیلا رہی ہے،تعجب اس بات پر ہے کہ سندھ حکومت کو خلیفہ ثانی حضرت عمر فاروق ؓکے نام سے تکلیف کیوں ہے،پراندرون سندھ کے بعض شہروں میں حکومت سندھ نے رینجرز افسران کو بھیج کر اتحاد و اتفاق کی علامت ہمارے عشرہ فاروقؓ وحسینؓ کے بینر اتارنے کا کہا،ڈی رینجرز صاحب سے میں کہنا چاہتا ہوں یہ کون ہیں جو رینجرز کے روپ میں اپنے مذہب کا پرچار کررہے ہیں،اسے فورا معطل کیا جائے،یکم محرم الحرا م کو نکلنے والا مدح صحابہ جلوس ایک عرصے سے نکل رہا ہے،ہم کسی صورت کوئی رکاوٹ برداشت نہیں کریں گئے،ہم نے تو ہمیشہ محبت اور اتفاق کی بات کی ہے،عشرہ فاروقؓ و حسینؓ منانا اتحاد و یگانگت کی علامت ہیں،مجھے کچھ علاقوں سے یہ بھی رپورٹ مل رہی ہے کہ عشرہ فاروق ؓو حسین ؓکے بینر اتارے جارہے ہیں اور سندھ سرکار کی سرپرستی میں اتارے گئے، اگر دوبارہ وہاں پینا فلیکس نہ لگائے گئے تو ہم اس رویے پر بھر پور جواب دیں گئے،ارباب اقتدار اور ریاستی ادارے اس صورتحال پر غور کریں محرم کے آتے ہیں سندھ حکومت کی طرف سے ایسی صورتحال جان بوجھ کر پیدا کی جاتی ہے،اگر ایسی بھیانک سازش سے کوئی فساد پھیلتا ہے یا امن وامان کا مسئلہ پیدا ہوتا ہے تو سندھ حکومت زمہ دار ہوگی،میں میڈیا سے گزارش کروں گا کہ ہمارے اس محبت و یگانگت کے پیغام کو آگے پھیلائیں ارباب اقتدار تک پہنچائیں۔ سیدنا عمرفاروقؓ عظیم صحابی اور مراد رسول ہیں، سیدناعمرؓ کے اسلام میں داخل ہونے کے بعد مسلمانوں کو قوت حاصل ہوئی، نبی اکرم ؐنے آپ ؓکے بارے میں ارشاد فرمایا کہ میں آخری نبی ہوں میرے بعد کوئی نبی نہیں لیکن اگر کوئی نبی ہوتا تو عمر ہوتا،سندھ حکومت ایک مخصوص طبقہ کونوازنے کیلئے متعصبانہ،غیرآئینی اورغیرجمہوری ہتھکنڈوںسے بازآجائے،متعصبانہ فیصلے ہم کبھی بھی قبول نہیںکریںگے، سیدنا ابوبکر صدیق ؓ کے بعد سیدناعمرؓ  مسلمانوں کے دوسرے خلیفہ راشد بنے،سیدنا عمرؓکے دور حکومت میں مسلمانوں نے بڑی بڑی حکومتوں کو زیر کیا اور اس دور کی سمجھی جانے والی سپر پاور مملکتوں کو فتح کیا، سیدناعمرؓ نے اپنے دور حکومت میں ایسا عادلانہ نظام نافذ کیا جس کی نظیر رہتی دنیا تک مل نہیں سکتی، سیدنا عمرؓ کی سیرت و کردار سے مسلمانوں کو آگاہ کرنے کیلئے اہلسنّت والجماعت پاکستان گزشتہ 37 سالوں سے یوم عمرؓ منانے کا اہتمام کرتی ہے، ہمارا مطالبہ ہے کہ سیدناعمرؓکے یوم شہادت پر ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان اور اس دن کو سرکاری سطح پر منانے کا اعلان کیا جائے تاکہ مسلمان اپنے عظیم رہنماء کی سیرت و کردار سے آگاہ اور انکے نقش قدم پر عمل پیرا ہوکر اپنے دین و وطن کی ترقی کا باعث بنیں۔

مزیدخبریں