شجاع آباد (نمائندہ نوائے وقت)ڈپٹی سیکرٹری جنرل حمیرا طارق نے کہا کہ " حکومت پنجاب کو اگو جشن منانے سے فرصت مل گئی ہو تو سیلاب زدہ مسکینوں کا حال احوال لے لیں،نون لیگ کا پنجاب حکومت گرانے پر زور ہے اور پی ٹی آئی کا مرکزی حکومت گرانے پر, جبکہ جماعت اسلامی اپنے شعبہ الخدمت کے ذریعے متاثرہ لوگوں کو بچانے اور ان کی امداد پر زور دے رہی ہے "صدر پنجاب جنوبی تسنیم سرور نے کہا کہ " سیلابی پانی کے تیز ریلے ہیں اور ان میں تیرتے بے گور و کفن لاشے ہیں ، عوام بھوک اور بیچارگی کی تصویر بنے ہوئے ہیں ممبر مرکزی مجلس شوریٰ رفعیہ فاطمہ نے کہا کہ " بلوچستان حکومت عوام اور شہریوں کا احساس کرے عوام چاروں طرف سے پانی میں گھرے ہیں،بعض علاقوں میں صورتحال انتہائی ناگفتہ بہ ہے , صدر ضلع ملتان شازیہ شیر افضل , فوزیہ عرفان , شہناز مجید اور ممبر صوبائی شوریٰ ارم امین نے کہا کہ " متاثرین کی امداد اور صورتحال جاننے کے لئے ہیلی کاپٹر سروس فوری متحرک کی جائے۔