خانیوال پبلک سکول اینڈ کالج میں 8 کمروں کا بلاک،ڈی سی نے سنگ بنیاد رکھ دیا

Aug 01, 2022

خانیوال  (نمائندہ خصوصی)ڈپٹی کمشنر شاہد فرید نے خانیوال پبلک سکول اینڈ کالج میں 8 کمروں پر مشتمل نئے بلاک کا سنگ بنیاد رکھ دیا کمروں کی تعمیر سکول کے ذاتی ذرائع آمدن سے کی جائیگی جس کے لئے ڈیڑھ کروڑ روپے تخمینہ لاگت مقرر کیا گیا ہے۔افتتاحی تقریب میں اے ڈی سی آر عمر شیرازی،پرنسپل حافظ محمد راشد سعید رانا‘وائس پرنسپل عمران شعیب‘ونگز ایگزیکٹوز مسز مسرت گیلانی‘شازیہ احمد کھگہ‘محمد سلطان باٹی‘ایڈ من محمد اقبال ودیگراساتذہ بھی موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر کام میٹریل کے معیار کی ضمانت کے ساتھ مقررہ وقت کے اندر مکمل کرانے کی ہدایتکی۔پرنسپل پروفیسرراشد سعید رانا نیکہا ادارہ ہذا میں جدت‘بہترین رزلٹ اورشانداردرس وتدریس کا ماحول فراہم کیا جارہا ہے۔انہو ں نے مزید کہاکہ ادارہ ہذا میں مختلف مضامین میں بی ایس ڈگری پروگرام زکریا یونیورسٹی کے الحاق سے15ستمبر سے شروع کیا جا رہا ہے طلبہ کو ملتان یا دوردراز کا سفرکرنے کی بجائے خانیوال پبلک سکول اینڈ کالج میں سینئرپی ایچ ڈی /ایم فل اساتذہ کی زیرنگرانی بی ایس ہائرایجوکیشن حاصل کرنے کا موقع ملے گا اس کے علاوہ ایسوسی ایٹ ڈگری پروگرام میں بچو ں کو کامرس‘سائنس اورآرٹس میں اے ڈی پی کرنے کے مواقع حاصل ہونگے۔

مزیدخبریں