کوئٹہ(بیورورپورٹ) خلیفہ ثانی امیر المومنین سید عمر فاروق اعظمؓ کے یوم شہادت پر عام تعطیل کا اعلان کر کے سرکاری سطح پر منا یا جائے۔ فاروق اعظمؓ وہ ہستی ہیں جن کے انصاف کی گواہی آج بھی دنیا دیتی ہے جنہوں نے آدھی دنیا پر اسلام کا پرچم لہرا یا تھا شیطان دیکھ کر راستہ بدل لیتا تھا جن کے خوف سے دشمن کانپ اٹھتے تھے جن کے اسلام قبول کرنے کیلئے دعا امام الانبیا حضرتمحمدﷺ نے مانگی تھی۔ ان خیالات کا اظہارمقررین نے سنی علماء کونسل کی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ یکم محرم الحرام کو یوم شہادت عمر فاروق اعظمؓ پر عام تعطیل نہ کرنے کے خلاف مدح صحابہ مطالباتی جلوس خلفائے راشدین چوک اکرم ہسپتال تا پریس کلب جلوس مختلف شاہراہوں سے ہوتے ہوئے پریس کلب کوئٹہ پر جلسہ کا شکل اختیار کرگیا ۔جلوس کی قیادت نسی علماء کونسل بلوچستان کے صوبائی امیر قائد بلوچستان مولانا محمدرمضان مینگل ،مولانا عبدالرحیم ساجد،ضلعی صدر کوئٹہ صوبائی رہنماء مولانا مفتی کلیم اللہ حیدری،امین اللہ،مجاہد سید مقبول رحمان شاہ،قاری محمد ایوب معاویہ،سردار نصر الدین اچکزئی،مولانا سلمان حیدر ودیگر صوبائی وضلعی قائدین نے کی۔ مقررین نے کہا کہ امیر المومنین مراد رسولؐ داماد علی المرتضیؓفاتح کیسر وقصریٰ خلیفہ ثانی سید عمر فاروق اعظمؓ نے نصف دنیا پر اسلام کا پرچم لہرا یا۔یوم شہادتپر پورا ملک سراپا احتجاج ہے کہ عام تعطیل کا اعلان کیا جائے۔خیبر پختونخوا نے یوم فاروق اعظمؓ یکم محرم الحرام پر تعطیل کا اعلان کر کے عوام اہلسنت کے دل جیتلیے۔ انہوں نے کہا کہ سنی علماء کونسل کوئٹہ عشرہ فاروقؓ وحسینؓمنائیگی