اقتدارکی رسہ کشی نے ملک کو تباہی کے دہانے پہنچادیا، شاداب نقشبندی

راولپنڈی ( سٹاف رپورٹر) پاکستان سنی تحریک کے زیراہتمام راولپنڈی پریس کلب میں منعقدہ نظام اسلام سیمینارسے خطاب کرتے ہوئے پاکستان سنی تحریک کے مرکزی رہنما محمد شاداب رضا نقشبندی کاکہنا تھا کہ اقتدارکی رسہ کشی نے ملک کو تباہی کے دہانے پہنچادیاہے،معاشی بدحالی کا شکار پاکستان مزید کسی سیاسی بحران کا متحمل نہیں ہو سکتا۔ملک کو مسائل کی دلدل سے نکالنے کیلئے نظام اسلام کے نفاذ کے علاوہ اور کوئی چارہ نہیں، عالمی مالیاتی اداروں کے دبائو پر ملکی مفاد کے خلاف فیصلے قبول نہیں کریں گے۔جنرل سیکرٹری شمالی پنجاب علامہ طاہراقبال چشتی کاکہناتھاکہ ملک میں جہاں عوام کی اکثریت دو وقت کی روٹی کی محتاج ہے، حکمران مغل بادشاہوں کی طرح زندگی گزار رہے ہیں۔، نظام اسلام سیمینار میںجنرل سیکرٹری شمالی پنجاب علامہ طاہراقبال چشتی،ضلع راولپنڈی کے صدرعمران نظامی،تحصیل راولپنڈی کے صدرعلامہ قاسم محمود موہروی ،رہنماعلماء بورڈ پیرغلام مرتضیٰ شاکر،پیرسرکارجی آف آستانہ عالیہ گلشن آباد شریف، رہنماعلماء بورڈ پروفیسر سعیداختر صدیقی، ممبرکنٹونمنٹ بورڈ راولپنڈی حاجی ظفراقبال، ضلع اسلام آباد کے صدرعلامہ وسیم عباسی، رہنماتحریک صراط مستقیم علامہ اشفاق صابری،مفتی ارشد القادر ی، علامہ قاضی خضرمحمودچشتی ، علامہ عبدالواحد نقشبندی سمیت دیگر علماء ومشائخ اورمعززین نے شرکت کی۔

ای پیپر دی نیشن