واثق قیوم عباسی کی جیت حق اور سچ کی فتح ہے، راشد حفیظ  

راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) پاکستان تحریک انصاف راولپنڈی میٹروپولیٹن کے صدرسابق صوبائی وزیر راجہ راشد حفیظ نے واثق قیوم عباسی کو پنجاب اسمبلی کا بلا مقابلہ ڈپٹی سپیکر منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے انہوں نے کہا کہ واثق قیوم عباسی کی جیت حق اور سچ کی فتح ہے اس انتخاب سے ثابت ہو چکا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف صحیح معنوں میں ایک جمہوری جماعت ہے جو مخلص اور اہل ورکروں کی معاشی و سماجی حیثیت کو نہیں بلکہ قومی خدمت کے جذبے کو معیار بنا کر نچلی سطح سے اپنے ورکروں کو مین لائن میں لا رہی ہے ۔ یہی وہ اصل تبدیلی ہے جس کا ہماری لیڈر شپ پرچار کر تی ہے اور یہ کوئی پہلی مثال نہیں ہے ۔

ای پیپر دی نیشن