~راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) تحریک نفاذِ فقہ جعفریہ پاکستان کی مرکزی محرم کمیٹی عزاداری سیل کا اہم اجلاس مرکزی کنونیرکرنل (ر) ایس ایچ کاظمی کی زیرصدارت منعقدہواجس میں محرم الحرام کے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیاگیا۔کمیٹی کے ایڈیشنل سیکرٹری بوعلی مہدی نے اجلاس میں رپورٹ پیش کرتے ہوئے بتایا کہ ایام عزاء کے عزت و احترام کے پیش نظر اور قوم و ملک کے مفادات کو مقدم رکھتے ہوئے حکومتی انتظامات میں تعاون اور عزاداروں کی سہولت کیلئے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور پانچوں صوبوں بشمول آزاد کشمیرمیں محرم الحرام کے موقع پر کنٹرول روم قائم کردیئے گئے ہیں جو8ربیع الاول تک کام کرتے رہیں گے۔ ٹی این ایف جے کی مرکزی محرم کمیٹی (عزاداری سیل) کا کنٹرول روم 24 گھنٹے کھلا رہے گا ۔