اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے) ڈکیتی ، چوری کی وارداتوں میں شہریوں کو لاکھوں روپے کی نقدی ، غیر ملکی کرنسی ، طلائی زیورات ، گاڑیوں ، موٹر سائیکل سمیت قیمتی اشیاء سے محروم ہوگئے تھانہ کراچی کمپنی کو بابر ظہور نے بتایا کہ سیکٹر جی نائن ٹو میں میرے گھر سے ساڑھے دس تولہ وزنی طلائی زیورات ، ایل سی ڈی ،دو مردانہ گھڑیاں چوری ہوگئیں تھانہ شہزاد ٹائون کو مبارک جان نے بتایا کہ مدینہ ٹائون علی پور میں میرے گھر کے اندرونی تالے توڑ کر60 لاکھ روپے کی نقدی ، 30 ہزار سعودی ریال ، 30 تولہ وزنی سونا،کیمرہ ، ایک راڈو گھڑی ، دو قیمتی گھڑیاں ، قیمتی پنکھا ، پرفیوم سمیت دیگر سامان چوری کرلئے گئے تھانہ کورال کو مدثر جمشید نے بتایا کہ کھنہ ڈاک میں میرے گھر چار مسلح ڈاکو داخل ہوئے اور اسلحہ کی نوک پر ایک لاکھ روپے کی نقدی ، تین تولہ طلائی زیورات ، سلے ہوئے کپڑے ، کاسمیٹکس کا سامان چھین کر فرار ہوگئے تھانہ شمس کالونی کومحمد ظہیر بابر نے بتایا کہ میٹرو سٹیشنG 13 میری گاڑی سے پٹرول ختم ہوگیا میں موبائل پر مصروف ہوگیا اس دوران دو افراد آئے اور گاڑی کے ڈیش بورڈ سے لیڈیز پرس اٹھا کر فرار ہوگئے جس میں 23 ہزار روپے ، ایک جوڑی طلائی کانٹے اور کنگن ، اے ٹی ایم کارڈ سمیت دیگر اشیاء تھیں، تھانہ کورال کو رضوان اختر نے بتایا کہ ہمدانی ٹائون میں میرے گھر کے تالے توڑ کرساڑھے چار لاکھ روپے مالیتی سونے کے زیورات جبکہ وقاص خان نے بتایا کہ غوری گارڈن میںمیرے گھر سے 75 ہزار روپے کیش ، ساڑھے تین تولہ طلائی زیورات ،کاسمیٹکس ، پارچات چوری کرلئے گئے تھانہ آبپارہ کو امین الدین نے بتایا کہ جی سکس مرکز میںمیرے دفتر کے سٹاف سے دو اہلکار بینک سے 13 لاکھ روپے کا چیک کیش کرانے گئے جب باہر نکلے تو دو افراد نے کہا کہ تم نے ہماری سونے کی چین چرائی ہے یہ کہہ کر انہیں ڈرانا دھمکانا شروع کردیاپستول دکھایا،سٹاف سے کیش کا بیگ ،دونوں کے پرس چھین کر فرار ہوگئے ،فیصل مسجد سے وحیداللہ خان ، صنم چوک سے کاشف خان کی کاریں چوری، سیکٹر جی سکس ون فور سے احسن ربانی، منڈی موڑ سے عمیر آصف خان ، سواں گارڈن سے محمد عمران ، ایف الیون مرکز سے محمد عبداللہ زمان ، یوتھ ہوسٹل سے علی حسن، برما ٹائون سے محمد منیر، سواں کیمپ سے یاسین شاہ، بھٹہ روڈ سے شامیر شہزاد ، ڈائیوو اڈہ کی پارکنگ سے رضوان سعید کے موٹر سائیکل چوری ہوگئے۔
مدینہ ٹاؤن گھرسے 60لاکھ روپے 30 ہزار سعودی ریال 30تولے زیورات چوری
Aug 01, 2022