فیڈرل گورنمنٹ پولی کلینک ہسپتال میں بڑے پیمانے پرتقرریاں اور تبادلے   

اسلام آباد(خبرنگار) فیڈرل گورنمنٹ پولی کلینک ہسپتال میں بڑے پیمانے پرتقرریاں اور تبادلے کر دیئے گئے،آمنہ بی بی ڈپٹی ایگز یکٹوڈائریکٹر میڈیکل سٹور اور چیف فار ماسسٹ جبکہ سرجن گائنی عاصمہ شاہین کو ڈپٹی ایگز یکٹو ڈائریکٹر کلینکل کوآرڈینیشن کی ذمہ داریاں سونپ دی گئیں،ڈاکٹر نرمل کو اسسٹنٹ ایگزیکٹو ڈائر یکٹر فارمیسی کی ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں، ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر افتخار نارو کی جانب سے نئی ذمہ داریوں کے آفس آرڈر کے مطابق ڈاکٹر عبدالولی خان کو ڈپٹی ایگزیکٹو ڈائریکٹر ہیومین ریسورس مینجمنٹ کی ذمہ داریاں دی گئی ہیں جس میں وہ نرسنگ سیکشن،گزٹیٹڈ سیکشن،فرنیچر،سٹور،میڈیکل گیسزاور ڈونیشن سمیت تحقیقاتی اداروں سے کوآرڈینیشن کریں گے،ڈاکٹر فوزیہ بھٹی کو ڈی سی این ایس تعینات،ڈاکٹر نرمل کو پولی کلینک کی مین ڈسپنسری کے ان ڈور سٹور آئٹم اور او پی ڈی کے مریضوں کی لوکل پرچیز کی ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں،ڈاکٹر تنویر افسر ملک کو اسسٹنٹ ایگزیکٹو ڈائریکٹر پروکیورمنٹ،ڈاکٹر امتیار احمد کو سی سی ایم او  ایمرجنسی جبکہ ڈاکٹر نیاز محمد کو اسسٹنٹ ایگزیکٹو ڈائریکٹر نان گزیٹڈ تعینات کیا گیا ہے،ڈاکٹر تسنیم حفیظ کو اسسٹنٹ ایگزیکٹو ڈائریکٹر فنانس اینڈ اکاؤنٹس کی ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔

ای پیپر دی نیشن