مری(نامہ نگار خصوصی ) ہوکڑہ کیری کی عوام کو سوئی گیس کی فراہمی کویقینی بنانے کیلئے مقامی مسلم لیگی رہنماء سردار سلیم خان اپنا کردار اداکریں کیونکہ مری میں سوئی گیس کی فراہمی کا منصوبہ سابق ناظم سردار سلیم خان اور سردار ساجد مرحوم کے دور میں شروع ہواتھا مگر حکومت کی تبدیلی کے بعداس علا قہ سمیت کئی علاقوں میں سوئی گیس کی فراہمی سیاست کی نظر ہوگئی ۔ایسے میں ان علاقوں کی عوام نے ہوکڑہ کیری سمیت ملحقہ علاقوں میں جہاں سوئی گیس کے میٹرز وں کی نصب کیلئے رخواستوں پر عملدرآمد نہ ہو نے سے عدم اعتماد کی فضاء پائی جا رہی ہے ۔ عوام کے مطابق تین سال کے بعد بھی اہلیان علاقہ اس نعمت سے محروم رہے۔