شیخوپورہ (نمائندہ نوائے وقت)انجمن تاجران سٹیڈیم شاپنگ سنٹر کے صدر و انجمن ارائیاں پاکستان کے ضلعی جنرل سیکرٹری چودھری شاہد اسلم جالندھری اور جنرل سیکرٹری محمد احمد نے کہا ہے کہ محرم الحرام میں خانوادہ رسول ؐ کی عظیم الشان قربانیاں حق وباطل کے مابین کشمکش اور استقامت کا ابدی مظہر ہے یکم محرم الحرام سے اسلامی ہجری کیلنڈر کا آغاز ہوتا ہے دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ اس نئے ہجری سال کو پاکستان، پاکستانی قوم، عالم اسلام اور ساری دنیا کیلئے باعث رحمت و برکت بنائے، صحافیوں سے مشترکہ گفتگو کرتے ان رہنمائوں نے کہاکہ اسلامی ہجری سال دینی، ملی اور تاریخی حیثیت کا حامل ہے یہ مسلمانوں کو اس عظیم ہجرت کی یاد دلاتا ہے جس نے دنیا کا نقشہ بدل دیا ہجری سال ہمیں یاد دلاتاہے کہ اسلام اور ایمان کیلئے اپنا گھر بار اور مال ودولت بھی چھوڑنا پڑے تو چھوڑ دو، لیکن دین کو نہ چھوڑو۔
اسلامی ہجری سال دینی، ملی ‘ تاریخی حیثیت کا حامل ہے: شاہد اسلم‘ محمد احمد
Aug 01, 2022