احتساب کے عمل میں کوئی رعایت برتی نہیں جانی چاہئے:امجد ہیرو 

Aug 01, 2022

فیروزوٹواں(نمائندہ خصوصی )آٹو موبائل مارکیٹ فیصل آبادروڈ کے صدر میاں امجد ہیرو نے کہا ہے کہ فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ محفوظ ہوئے بڑا وقت گیا قوم حقائق سے آگاہ ہونے کیلئے بیقرار ہے الیکشن کمیشن فوری فیصلہ سنا کر اپنی آئینی ذمہ داری پوری کرے اگر کسی نے اس فیصلے کے خلاف کوئی منفی ہتھکنڈا اپنانے کی کوشش کی تو غیور پاکستانی عوام اس کا راستہ روکے گی، احتساب کے عمل میں کسی سے کوئی رعایت برتی نہیں جانی چاہئے، اپنے ایک بیان میں میاں امجدہیرو نے کہا کہ جب تک فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ نہیں آئیگا تب تک عوام کو کیسے پتہ چلے گا کہ خان صاحب جس جماعت کو لیکر چل رہے ہیں اس کی حقیقت کیا ہے۔

مزیدخبریں