کھاریانوالہ(نمائندہ خصوصی)تحریک انصاف کے سینئر رہنما میڈیاکوآرڈی نیٹر مرکزی انجمن تاجران وٹائیگر فورس شیخوپورہ کے کپتان عامر خان نے کہا ہے کہ عوام نے ضمنی الیکشن میں اتحادی حکومت کو آئینہ دکھایا ہے انہیں فوری اقتدارسے الگ ہو کر نئے انتخابات کے انعقاد کا اعلان کرنا چاہیے تھا مگر اس عبرتناک شکست کے بعد بھی انکی ہوس اقتدار ختم نہیں ہوئی اور اب بھی یہ جمہوریت پسند ہونے کے دعوے کررہے ہیں جن میں کوئی سچائی نہیں،عامر خان نے کہا کہ پنجاب کو دوبارہ ترقی کی راہ ہر گامزن کیا جائے گا اور وہ تمام فلاحی و ترقیاتی منصوبے جن کی تکمیل روکی گئی انہیں دوبارہ شروع کیا جائے گا ۔