طلباء  و طالبات کیلئے غیر نصابی سرگرمیوں کا اہتمام انتہائی ضروری ہے:ابتسام الاسد

Aug 01, 2022

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)تعلیمی ترقی کے ساتھ ساتھ طلبہ میں ہم نصابی سرگرمیوں کا فروغ ان کی شخصیت و کردار سازی میں اہم کردار ادا کرتا ہے ۔ طلباء  و طالبات کیلئے غیر نصابی سرگرمیوں کا اہتمام انتہائی ضروری ہے۔ طلبا  وطالبات ہمارے قیمتی اثاثہ ہیں انکی بہتری اور انکی تمام تعلیمی ضروریات کو پورا کرنا پہلی ترجیح ہے اعلی تعلیم کے حصول میں انہیں ہر ممکن سہولیات اور رہنمائی فراہم کررہے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار ماہر تعلیم چیئرمین ابتسام الاسد خان اورپرنسپل ضیغم ابتسام نے دی ایجوکیٹر سول لائن کیمپس میں طلبا ء طالبات کی فیئرول پارٹی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔چیئرمین ابتسام الاسد خان نے مزید کہا کہ ہمارے اس ادارے سے فارغ ہونے والے طالب علم پاکستان کے مختلف شعبوں میں  بطور انجینئر ،ڈاکٹر اور منیجر و دیگر عہدوں پر اپنا لوہا منوارہے ہیں اور اپنے سکول کا نام روشن کررہے  ہیں_ انھوں نے فارغ ہونے والے طلبا و طالبات کو کہا کہ آنے والے وقت میں بھی  اپنی محنت اور تعلیم سے محبت و لگائو جاری رکھیں اور سکول بھلے ہی تعلیم کی پہلی سیڑھی ہے لیکن اس سنہری دور کو کوئی بھی فراموش نہیں کرسکتا ۔ دی ایجوکیٹر سول لائن کیمپس کے جونئیر طلبا نے فارغ التحصیل طلبا و طالبات کے نام پر الوداعی پیغامات نظم کی صورت میں پیش کئے  اور فارغ ہونے والے طلبا نے جونئیر طلبا کا شکریہ ادا کیا  ۔فیئرول پارٹی کے موقع پر طلباء وطالبات نے ملی نغمیں،گانے، دلچسپ خاکے اور ٹیبلو بھی پیش کئے ۔

مزیدخبریں