راولپنڈی ،لاہورسمیت وسطی پنجاب،کشمیر،خیبر پختونخوا میں مزید بارش کا امکان

Aug 01, 2022

اسلام آباد (خبرنگار) محکمہ موسمیات کے مطابق راولپنڈی ،لاہور، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، قصور، ساہیوال، سرگودھا، خوشاب، بھکر، لیہ، میانوالی، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ ، مانسہرہ، ایبٹ آباد ،ہری پور ، دیر، سوات، پشاور،مردان، مالاکنڈ ، باجوڑ، لکی مروت، کو ہا ٹ، بنوں ،ٹانک کے مقامی ندی نالوں میں طغیانی اورنشیبی علاقے زیرآب آنے کا خطرہ۔ کشمیر، گلیات، مری، ایبٹ آباد، مانسہرہ، چلاس، دیامیر، گلگت، ہنزہ، استوراوراسکردومیں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ۔ مسافراورسیاح موسمی حالات کومدنظررکھ کرسفرکریں اورسفرکے دوران مزیدمحتاط رہیں۔پیر کے روز کشمیر، بالائی/وسطی پنجاب،اسلام آباد،خیبرپختونخوا، شمالی بلوچستان، اورگلگت بلتستان میں تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان۔ اس دوران شمال مشرقی پنجاب میں چند مقا مات پر موسلادھار بارش متوقع ۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم پنجاب، بلوچستان،اسلام آباد، کشمیر، خیبرپختونخوا، زیریں سندھ اور گلگت بلتستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر): پنجاب: اوکاڑہ 96، ساہیوال 47، منگلا 44، راولپنڈی (چکلالہ 40، شمش آباد 11)، اسلام آباد (ائیر پورٹ36، بوکرا 34، سید پور 32، سٹی 27، گولڑہ 22) جہلم 34، نارووال 29، گوجرانوالہ 26، منڈی بہاولدین 25،ٹوبہ ٹیک سنگھ 24، جھنگ 23، لاہور (لکشمی چوک 23، تاج پورہ 20، شاہی قلعہ 17، فرخ آباد 15، مغل پورہ 14، سٹی 11، جیل روڈ، اپڑ مال، گلشن08 ، جوہر ٹاؤن 04، نشتر ٹاؤن، چوک ناخودہگلبرگ، سمن آباد03 ) ، سیالکوٹ (سٹی 22، ائیر پورٹ13)، حافظ آباد 22، قصور 16، خانیوال 10، نور پور تھل، 09، قصور 07، جہلم 05، گوجرات , مری , فیصل آباد 03 , بہاولنگر 02 , ڈی جی خان 01،بلوچستان: ڑوب 45، لسبیلہ 16، سبی 12، بارکھان 3، گوادر 01، کشمیر: مظفرآباد (ائیر پورٹ 64، سٹی 53)، گڑھی دوپٹہ 26، کوٹلی 21، راولاکوٹ 02، خیبر پختونخوا: دیر 17، چراٹ 08، مردان 05، بنوں 03، دروش 01، گلگت بلتستان: بونجی 07، بگروٹ، گلگت 3، گوپس، سکردو، بابوسر02،سندھ :موہنجوداڑہ 03، لاڑکانہ اور چھور میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ریکارڈکییگئیزیادہ سیزیادہ درجہ حرارت:دالبندین ،نوکنڈی42اور شہید بینظیر آباد میں 41 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

مزیدخبریں