گھریلو ناراضگی پر2  نوجوانوں کا اقدام خودکشی

کنری(نامہ نگار   )دو نوجوانوں کی زہریلی دوائی پی کر خودکشی کرنے کی ناکام کوشش،حالت خراب ہونے پر دونوں کو تعلقہ اسپتال کنری لایا گیا،تفصیلات کے مطابق کنری کے قریب دڑیلو موری کے رہائشی نوجوان محمد خان چانڈیو نے نامعلوم وجوہ کی بناء  پر اور ٹالہی کے گاؤں چوہدری انعام کے رہائشی نوجوان بھگوان داس ولد میگھو کولہی نے بڑے بھائی کے تھپڑ مارنے پر پیش میں آکر فصلوں پر چھڑکنے والی جراثیم کش زہریلی دوائی پی کر خود کشی کرنے کی کوشش کی دونوں کی حالت خراب ہونے پر ان کو تعلقہ اسپتال کنری منتقل کردیا گیا جہاں ڈاکٹرز کی سرتوڑ کوشش کے بعد ان کی جانیں بچ گئیں۔

ای پیپر دی نیشن