سکھر/ حیدرآباد/ میرپورخاص/ خیرپور(نامہ نگاران)یکم محرم الحرام یوم شہادت عمر فاروق اعظم عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق سکھر میں یوم شہادت کے سلسلے میں سنی رابطہ کونسل کی جانب سے ریلی نکالی گئی جس کی قیادت حافظ محمدزمان ربانی،مولانا امداداللہ معاویہ،،مولانا خالد محمودنقشبندی ،،مولانا قاری منیراحمدانقلابی دیگر نے کی اس موقع پر شرکاء کا کہنا تھا کہ سیدنا حضرت عمرفاروق کی محبت ہر مسلمان کے ایمان کا حصہ ہے اور انکی زندگی ہمارے لیے مشعل راہ ہے حضوراکرم ﷺنے فرمایا کہ میرے بعد اگر کوئی نبی ہوتا تو وہ حضرت عمرفاروق ہوتامقررین نے کہا کہ22لاکھ مربع میل پر اسلامی حکومت کا سلطان حضرت فاروق اعظم عدل و انصاف کے بے تاج بادشاہ ہیں،فوج ، پولیس، جیل، تھانے،بیوائووں کے فنڈز ،بچوں کے لیے تنخواہیں حضرت عمرفاروقؓ نے اپنے دور حکومت میں قائم کیے۔مقررین کا کہنا تھا کہ پاکستان صحابہ کرام کی جوتیوں کا صدقہ ہے اور پاکستان میں صحابہ اکرام کے ایام شہادت پر سرکاری سطح پر چھٹی کا اعلان کیا جائے تاکہ معلوم ہوکہ یہ ملک صحابہ اکرام کے غلاموں کا ہے۔ٹھاروشاہ سے نامہ نگار کے مطابق سنی رابطہ کمیٹی صوبہ سندھ کے رہنما سید پریل شاہ بخاری جنرل سیکریٹری نجم الدین مجاہد اطلاعات سیکریٹری سید عاصم علی شاہ و دیگر نے کہا کہ آج یوم شہادت عمر فاروقؓ نہایت جوش اور جذبے سے منایا گیا۔ سنی رابطہ کمیٹی کی طرف سے سندھ بھر کے شہروں سکھر جیکب آباد گڑھی یسین خیرپور دادو حیدرآباد نوابشاہ و دیگر شہروں میں مدح صحابہ جلوس نکالے گئے جس میں علماء کرام نے خلیفہ دوئم سیدنا عمر فاروقؓ کی حیات طیبہ پر روشنی ڈالی۔شہدادپور سے نامہ نگار کے مطابق خلیفہ ثانی حضرت عمرفاروق کی یومِ شہادت پر اہلسنت والجماعت شہدادپور کے زیرِاہتمام مختلف شہروں کی طرح شہدادپور میں بھی مدح صحابہ جلوس نکالا گیا۔ مدح صحابہ جلوس میں عوام کی بہت بڑی تعداد موجود تھی اور یومِ عمر کو بطورِ یومِ عدل منایا گیا۔ وفاقی دارالحکومت سمیت تین صوبوں میں عام تعطیل نہ کیے جانے کے خلاف مطالباتی جلوس اور صوبہ خیبر پختونخواہ میں مطالبہ تسلیم ہونے پر اہل سنت والجماعت نے یوم عدل کے ساتھ یوم تشکر بھی منایا۔ اس موقع پر مدح صحابہ کے جلوس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے اہل سنت والجماعت شہدادپور کے صدر مفتی محمد فاروق نے کہا کہ خلیفہ ثانی، داماد علی المرتضی، مراد پیغمبر حضرت عمر فاروق کی پوری زندگی ہر مسلمان کیلئے مشعل راہ ہے۔آپ عدل و انصاف کے پیکر تھے۔ آپ 10سال 6 ماہ مسلمانوں کے خلیفہ رہے اور 22 لاکھ مربع میل پر اسلام کا جھنڈا لہرایا۔ مفتی عبدالعزیز بروہی ‘مولانا محمد عثمان، قاری اسرار احمد، تصور فاروقی سمیت دیگر نے بھی خطاب کیا۔ سنی رابطہ کونسل ٹھاروشاہ کی جانب سے یکم محرم الحرام یوم شہادت سیدنا فاروق اعظمؓ کہ حوالہ سے مولانا نعمت اللہ فاروقی , قاری خالد رحمانی , حافظ فیصل حیدی , مولانا سربلند عثمانی , حافظ عمر دراز مدنی کی نگرانی میں مدح صحابہؓ مطالباتی ریلی نکالی گئی اس موقعہ پر انہوں نے کہا کہ فاروق اعظمؓ اسلام کی آبیاری کیلئے بڑی قربانی پیش کی ہیں۔باندھی سے نامہ نگار کے مطابق ملک بھر کی طرح یکم محرم یوم شہادت مرادقلب رسول ،دامادبتول سیدناحضرت امام عمرفاروق ؓ کے یوم شھادت پرسنی رابطہ کونسل نواب شاہ کے زیراہتمام باندھی،دوڑ سیٹھ میل سمیت ضلع بھر میں مدح صحابہ مطالباتی جلوس نکالے گئے۔ مرکزی جلوس ریلوے کبیرمسجدسے شروع ہوکرپریس کلب پراختتام پہنچا جہاں قاری اکرم فاروقی، مولانا عامر فاروقی ، جعفرحسین جعفری نے خطاب کرتے ہوے کہاکہ حضور کے تمام صحابہ مرید رسول تھے۔کشمور سے نامہ نگار کے مطابق کشمور اورکندھ کوٹ میں سنی رابطہ کونسل کی جانب سے دوسرے خلیفے حضرت عمر فاروق ؓ کے یوم شہادت کے حوالے سے جامع مسجد علی المرتضٰی نزد بائی پاس سے ریلی نکالی گئی ریلی کی قیادت سنی رابطہ کونسل کے ضلعی رہنما غلام مصطفیٰ چاچڑ معاویہ قاری عبدالوہاب فاروقی ودیگر نے کی وہاں پر رہنماؤں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ آج حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ کی یوم شہادت کا دن ہے اور ہمارے پیارے نبی حضرت محمدﷺنے فرمایا تھا کہ اگر میرے بعد کوئی نبی ہوتا تو وہ عمر ہوتا. اور ہمارا حکومت وقت سے مطالبہ ہے کہ یوم شہادت حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ سرکاری سطح پر منایا جائے۔ٹنڈوالہ یار سے نامہ نگار کے مطابق حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ کے یوم شہادت پر ملک بھر کی طرح ٹنڈوالہیار میں بھی علماء کمیٹی کی اپیل پر مولانا کاشف حنفی کی قیادت میں سالانہ روایتی مدح صحابہ جلوس نکالا گیا ، مدح صحابہ جلوس کا آغاز میرواہ روڈ سے ہوا جلوس میرواہ روڈ ، غنی پارک ، بلدیہ ، پریس کلب ، عید گاہ اور ٹنڈوآدم ناکے سے ہوتا ہوا لیاقت گیٹ پر اختتام پذیر ہوا ، لیاقت گیٹ پر شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی رہنما سید سکندر شاہ نے کہا کہ حضرت عمر فاروقؓ کا نام اسلامی تاریخ میں سنہرے حروف سے لکھا جائے گا ، حضرت عمر فاروقؓ کو نبی کریم نے اللہ تعالیٰ سے دعاؤں میں مانگا ، اس لئے آپ رضی اللہ عنہ کو مراد رسول کہا جاتا ہے۔ یکم محرم الحرام کو عام تعطیل ہونی چاہئیے ، اس موقع پر تاجر اتحاد کے عبدالحمید قریشی ، مولانا سعداللہ ، عبدالحمید عباسی ، مولانا شعیب کشمیری ، مولانا عبدالحمید بزدار ، مولانا عبدالحمید فاروقی ، سید موسیٰ شاہ ، ڈاکٹر اقبال کشمیری ، سید موسیٰ شاہ ، عبدالرحیم معاویہ ، سہیل احمد قائم خانی ، ارشد بشیر قائم خانی ، شاہزیب راجپوت و دیگر رہنما بھی موجود تھے ۔ٹنڈومحمدخان سے نامہ نگار کے مطابق محبان فاروق اعظم کی جانب سے یوم شہادت حضرت عمر فاروق ؓ کے سلسلے میں ٹنڈو سائیں داد سے ریلی نکالی گئی جوکہ پریس کلب پر اختتام پزیر ہوئی ۔ ریلی میں سینکڑوں عاشقان صحابہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ تفصیلات کے مطابق محبان فاروق اعظمؓ کی جانب سے یوم شہادت حضرت عمر فاروق ؓ کی یوم شہادت کے سلسلے میں ایک ریلی ٹنڈو سائیں داد سے پیر آغا فضل جان سرہندی ، پیر عبدالرحمان سرہندی ، پیر ضیاء النبی جانب سرہندی ، مولانا سرفراز ، مولانا احمد بروہی ودیگر کی قیادت میں نکالی گئی ، جس میں عاشقان صحابہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی ، ریلی شہر کے مختلف راستوں سے ہوتی ہوئی پریس کلب پہنچ کر اختتام پزیر ہوئی۔
حضرت عمرؓجلیل القدر صحابی حق وانصاف کو معیاربنایا۔علماء
Aug 01, 2022