گوئٹے مالا  کے صدر قاتلانہ  حملے میں بال بال بچ گئے

Aug 01, 2022

گوئٹے مالا  (آئی این پی ) گوئٹے مالا  کے صدر الیخاندرو جیا ماتی  ملک کے شمال مغربی علاقے میں ہوئے ایک قاتلانہ حملے میں بال بال بچ گئے۔  مقامی میڈیا کے مطابق ، جیا ماتی پر یہ حملہ  ہو ہو تینانگو نامی شہر میں بعض نا معلوم افراد نے کیا ۔  حکام کا کہنا ہے کہ  اس حملے میں صدر  محفوظ رہے البتہ بعض افراد زخمی ہوئے ہیں جبکہ محافظوں نے   اس فائرنگ کے جواب میں کاروائی بھی کی ہے۔
  حملے کے اسباب جاننے کی کوشش جاری ہے ۔
گوئٹے مالا صدر حملہ

مزیدخبریں